Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت صحت کی کارروائیاں ، 833 ڈینٹل کلینکس کے چالان

وزارت کی ٹیموں نے 7 دنوں میں 2 ہزار سے زائد تفتیشی دورے کیے (فوٹو، ٹوئٹر)
 سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت کے تمام علاقوں میں قائم ڈینٹل کلینکس کے خلاف تفتیشی مہم کے دوران 833 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔
اخبار 24 نے وزارت صحت کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ مملکت کے مختلف ریجنز اور شہروں میں وزارت صحت کی تفیشی ٹیمیں تشکیل  دی گئں ہیں جو ڈینٹل کلینکس میں فراہم کی جانے والی خدمات اور وہاں موجود آلات کی نوعیت اوردیگر سامان کے بارے میں جانچ کرتے ہیں تاکہ غیر معیاری سامان و اشیا کے استعمال کو ہمیشہ کے لیے ختم کیاجائے۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 10 سے 17 اپریل کے دوران وزارت کی تفتیشی ٹیموں نے 2 ہزار 292 تفتیشی دورے کیے جن میں 460 خلاف ورزیاں درج کی گئیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈینٹل کلینکس پر 360 خلاف ورزیاں وہاں موجود ڈاکٹرز کے ناموں اور انکی پیشہ ورانہ ڈگریوں کی فہرست مناسب مقام پرآویزاں نہ کرنے پرکیے گئے۔
جبکہ 208 خلاف ورزیاں قانونی لائسنس کے بغیر کام کرنے پرریکارڈ کی گئیں۔ 117 چالان غیر مناسب آلات اور مواد استعمال کرنے پرکیے گئے جبکہ 86 خلاف ورزیاں ڈینٹل قوانین پرعمل نہ کرنے پرریکارڈ کی گئی۔

شیئر: