Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 191 روپے سے بڑھ گئی

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار ہے (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔
فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو ٹریڈنگ کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت فروخت بڑھ کر 191 روپے کا ہندسہ عبور کر گئی۔
اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں دیگر کرنسیوں کے شرح تبادلہ میں بھی کمی بیشی ریکارڈ کی گئی ہے۔

بدھ کی دوپہر تک روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر 50.1، اماراتی درہم 51، یورو 200 اور برطانوی پاؤنڈ 239 روپے کا فروخت ہوا۔
کرنسی ایکسچینج مارکیٹ سے وابستہ افراد کے مطابق  11 مئی کو ٹریڈنگ کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر رہا۔
کاروباری عمل کے دوران دوپہر کے وقت تک روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں ڈیڑھ روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رواں مالی سال کے دوران ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 32 روپے سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے۔
قبل ازیں منگل کی شام سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ انٹربینک مارکیٹ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر ایک روپے تین پیسے بڑھ کر 188.66 روپے ہو گئی ہے۔

شیئر: