Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ، دیگر کرنسیوں کی قدر کیا رہی؟

گذشتہ روز بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 90 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔ (تصویر: ایس بی پی)
پاکستانی روپے کے مقابلے میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جارہی رہا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 1.13 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 187.53 سے بڑھ کر 188.66 روپے ہوگئی ہے۔
گذشتہ روز بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 90 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔
انٹربینک مارکیٹ میں 10 مئی کو سعودی ریال کی قدر 50.29 روپے، اماراتی درہم 51.36، کویتی دینار 615.03، عمانی ریال 490.02، بحرینی دینار 500.41 اور برطانوی پاؤنڈ 232.47 روپے کا رہا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 186 اور قیمت فروخت 190، سعودی ریال کی قیمت خرید 49 اور قیمت فروخت 49.6، اماراتی درہم کی قیمت خرید 50 اور قیمت فروخت 50.5 جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 237 روپے اور قیمت فروخت 240 روپے رہی۔

شیئر: