Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں کورونا کے 148 نئے مریض، مملکت بھر میں 611

جمعرات کو 2 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی (فوٹو سبق)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ جمعرات کو کورونا کے 611 نئے مریض ریکارڈ پر آئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے بتایا کہ جمعرات 12 مئی 2022 کو کورونا کے 611 نئے مریض ریکارڈ پر آنے کے بعد اب تک کل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 57 ہزار  802 ہوچکی ہے۔
وزارت صحت نے مزید بتایا کہ 172 افراد شفا یاب ہوئے ہیں اس طرح اب تک صحت یاب ہونے والے  افراد کی کل تعداد  7 لاکھ 43 ہزار 99 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ جمعرات کو دو افراد کی کورونا سے موت ہونے کے بعد اب تک مرنے والوں کی کل تعداد  9 ہزار  110 ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 56 افراد انتہائی تشویشناک حالت میں ہیں۔
وزارت صحت کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا کے نئے کیسز جدہ میں 146، ریاض 138، مکہ مکرمہ 67، مدینہ منورہ  60، دمام  میں 30، طائف میں  28، ابہا میں 18 اور جازان میں 14 ریکارڈ پر آئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ صحت یاب ہونے والوں میں 48 کے ساتھ جدہ سرفہرست ہے۔ اس کے  بعد ریاض 28، مدینہ منورہ  23، مکہ مکرمہ 19، طائف 13 اور دمام 8 اور ابہا 7 کا نمبر بالترتیب ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: