Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغان صدر کا نواز شریف کوخط،پارلیمانی وفد کو دورے کی دعوت

اسلام آباد... پاک، افغان کشیدگی کے خاتمے کیلئے اعلی سطح پر رابطے ہوئے ہیں ۔ افغان صدر اشرف غنی نے وزیراعظم نواز شریف کو خط لکھ کر پارلیمانی وفد کو افغانستان کے دورے کی دعوت د ی ہے ۔ پاکستان نے وفد بھیجنے کی یقین دہانی کرا دی ۔ افغان صدر نے کہا کہ پارلیمانی رابطوں کے ذریعے دو طرفہ کشیدگی کا خاتمہ کرنے میں مدد ملے گی۔نواز شریف نے افغان صدر کی تجویز سے اتفاق کیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی سربراہی میں پارلیمانی وفد افغانستان جائے گا ۔ پارلیمانی وفد میں مختلف سیاسی جماعتوں کے سینیئر اراکین پارلیمنٹ شامل ہونگے ۔ پاکستان میں افغان سفیر نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کرکے پارلیمانی و فد کے دورہ افغانستان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے ۔

 

شیئر: