Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچوں کا مقبول کارٹون شو ’پیپا پِگز ایڈونچر‘ ابوظبی میں

پیپا پِگز ایڈونچر کے ٹکٹ اتحاد ایرینا کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں(فائل فوٹو عرب نیوز)
سپین کا پروایکٹو انٹرٹینمنٹ 26 سے 29 مئی تک ابوظبی کے اتحاد ایرینا میں پہلی بار بچوں کا مقبول کارٹون شو ’پیپا پِگز ایڈونچر‘کے عنوان سے ایک لائیو شو پیش کرے گا۔
عرب نیوز کے مطابق شو کے مینیجنگ ڈائریکٹر نکولس رینا نے کہا کہ یہ پری سکول کے بچوں کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ یہ شو تعلیم‘ کا تجربہ فراہم کرتا ہے جہاں بچے ’ہنستے، گاتے اور ناچتے ہوئے‘ سیکھتے اور شو کرنے والے کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں۔
نکولس رینا نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’ تاریخی طور پر پیپا پِگز لائیو شوز نے اپنے ثابت شدہ فارمولے کی بدولت کئی خطوں میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے جب بات لائیو تفریح کی بات آتی ہے اور ہم اس شو کو پہلی بار خطے میں لانے پر خوش ہیں۔‘

مشرق وسطیٰ میں مزید شوز لانے کا منصوبہ ہے( فوٹو انسٹا گرام)

ڈائریکٹر نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کو تفریحی صنعت کے لیے ایک بڑھتی ہوئی مارکیٹ کے طور پر دیکھتے ہیں جہاں اس نے پچھلی دہائی میں عالمی سطح پر ایک حقیقت بن کر اپنی پوزیشن مستحکم کی ہے۔
نکولس رینا نے کہا کہ یورپ میں 35 سال کے آپریشنز کے بعد پروایکٹو انٹرٹینمنٹ نے مشرق وسطیٰ کو ایک مثالی خطہ کے طور پر دیکھا جس میں ایونٹ کے پروڈیوسر اور پروموٹرز دونوں کے لیے توسیع کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں مارکیٹ کا تجزیہ کرتے وقت ان کی ٹیم نے محسوس کیا کہ متحدہ عرب امارات میں پری سکولر لائیو تفریحی منظر نامے کے اندر ایک خلا کو پر کرنے کا ایک ’منفرد‘موقع ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ’ ہم مکمل تحقیق کے ذریعے اس نتیجے پر بھی پہنچے ہیں کہ پیپا پِگز متحدہ عرب امارات میں پری سکولر برانڈز میں سے ایک ہے۔‘
پیپا پِگز ایڈونچر کے ٹکٹ اب اتحاد ایرینا کی ویب سائٹ پر خریداری کے لیے دستیاب ہیں۔
پروایکٹو انٹرٹینمنٹ مشرق وسطیٰ میں مزید شوز، میوزیکل کنسرٹس اور نمائشں لانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

شیئر: