Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلدیہ مکہ کی اصلاحی مہم ، 14 سو دکانوں کے خلاف کارروائی

تفتییش مہم میں غیرلائسنس یافتہ 568 گوداموں کو بھی سیل کیا (فوٹو مکہ میونسپلٹی)
مکہ مکرمہ میں اشیائے خورونوش و دیگر کمرشل دکانوں کے خلاف کریک ڈاون مہم ’مکہ تصحح ‘ کے عنوان سے جاری ہے۔
اخبار 24 کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اصلاحی مہم کے تحت 1400 دکانوں کے چالان کیے گئے۔ مہم کے تحت مختلف نوعیت کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔
تفتیشی ٹیموں کے ذمہ دار کا کہنا تھا کہ ’مکہ تصحح‘ کے عنوان سے شروع کی جانے والی اصلاحی مہم کے تحت ٹیموں نے 850 ورکشاپس کو سیل کیا جبکہ 568 گودام جن کے لائسنس نہیں تھے انہیں بند کیا گیا۔
شہر کے مختلف علاقوں میں موجود 1720 کریانہ سٹورز اور 2034 ریستوران کی تفتیش کی گئی تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جاسکے کہ ان ہوٹلوں میں فروخت کی جانے والی اشیا معیار کے مطابق ہیں یا نہیں ۔
بلدیہ کی ٹیموں نے متعدد مقامات پر موجود ’فوڈ ٹرکس‘ کا بھی معائنہ کیا جبکہ 232 دکانوں کو اصلاح کے لیے نوٹس جاری کیے گئے ۔

 

شیئر: