Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے نئے کیسز میں کمی

کورونا کے زیرعلاج مریضوں میں سے مزید تین چل بسے( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں سنییچر 14 مئی کو کورونا کے نئے کیسز میں کمی ہوئی ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران 434 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ نازک کیسز کی تعداد 63 ہے۔
سبق نیوز نےسعودی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ زیرعلاج مریضوں میں سے مزید تین چل بسے۔ مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 114 ہے۔
وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ’ کورونا کے نئے کیسز کے بعد مملکت میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 58 ہزار 795 ہو گئی ہے‘۔
 اعداد وشمار کے مطابق’ مملکت میں چوبیس گھنٹے کے دوران 263 افراد صحت یاب ہوئے، صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 43 ہزار 572 تک پہنچ گئی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ نئے کیسز میں سے زیادہ جدہ میں 146، ریاض میں 73، مدینہ منورہ میں 64، مکہ مکرمہ میں 65، دمام میں 20، ابہا میں 10 اور طائف میں 8 مریض سامنے آنے ہیں‘۔
کورونا سے صحت یاب ہونے والوں میں جدہ سرفہرست ہے جہاں 81 مریض شفا یاب ہوئے جبکہ ریاض میں 42، مکہ میں 28، مدینہ میں 12، دمام میں 10، ابہا اور طائف میں 7,7 رہی ہے۔
پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران 22 ہزار 586 نئے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ سعودی عرب میں کورونا ویکسین کی دی جانے والی خوراکوں کی تعداد 65 ملین تک پہنچ گئی ہے۔
واضح  رہے کہ سعودی عرب میں کورونا کی وبا پر کنٹرول کے بعد پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے۔ سماجی فاصلے کا اصول ختم کردیا گیا ہے۔

شیئر: