Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری منگل کو امریکی دورے پر روانہ ہوں گے

دورے کے دوران پاکستانی وزیر خارجہ اپنے امریکی ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے۔ (فائل فوٹو: اے یف پی)
بلاول بھٹو زرداری 17 مئی کو بحیثیت وزیر خارجہ پہلی مرتبہ امریکہ کے دورے پر روانہ ہوں گے۔
پاکستان کے سرکاری میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نیویارک میں بدھ کو ہونے والی گلوبل فوڈ سکیورٹی سے متعلق ہونے والے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق یہ اجلاس امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی جانب سے بلایا گیا ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں یوکرین پر روس کے حملے کے بعد غذائی اجناس کی قیمتیں بڑھنے کا جائزہ لینا اور اس کا سدباب کرنا ہے۔
پاکستانی وزیر خارجہ اس دورے کے دوران ’کنفلکٹ اینڈ فوڈ سکیورٹی‘ کے عنوان سے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں ہونے والی بحث میں بھی حصہ لیں گے۔
اس دورے کے دوران بلاول بھٹو زرداری کی ملاقاتیں اپنے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن، اقوامی متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر عبداللہ شاہد سے بھی ہوں گی۔

شیئر: