Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ تا ابہا پیدل سفر: سعودی مہم جُو ایک بار پھر نکل پڑے

نایف شکری پچھلے 6 اسفار میں 3 ہزار کلو میٹر کا سفر پیدل طے کرچکے ہیں (فوٹو: سبق)
سعودی مہم جُو نایف شکری ایک بار پھر متحرک ہو گئے۔ ’فروغ سیاحت مشن‘ کے تحت وہ جدہ سے ابہا تک پیدل پہنچیں گے، شہروں کا درمیانی فاصلہ 800 کلومیٹر ہے جس کو وہ 35 روز میں طے کریں گے۔
وہ سعودی وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل اور مملکت کے مغربی اور جنوبی علاقوں کی ثقافت، ورثے اور آثار قدیمہ کا تعارف کراتے ہوئے مختلف علاقوں سے گزریں گے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق شکری نے اپنے ’فروغ سیاحت مشن‘ کے حوالے سے بتایا کہ  انہوں نے بحراحمر کی دلہن یعنی جدہ سے اپنے سفر کا آغاز کیا ہے۔
وہ الحجاز روڈ سے سفر کر رہے ہیں۔ وہ اب تک 6 مرتبہ پیدل سفر کر چکے ہیں۔ وہ اپنے پرانے ریکارڈ توڑنے کے لیے بھی پرعزم ہیں۔
شکری نے یہ بھی بتایا کہ وہ چھ سفروں کے دوران تین  ہزار کلومیٹر کا سفر پیدل کر چکے ہیں اور ان کا ساری سعودی وژن 2030 کے اہداف پر رہا ہے اور آگے بھی رہے گا۔
وہ چہل قدمی کے کلچر کو فروغ دے رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ مملکت میں سیر وسیاحت کو بڑھایا جائے۔
شکری اپنے سیاحتی اسفار کی تفصیلات سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔ اور اس حوالے سے یوٹیوب پر بھی ان کی ویڈیوز موجود ہیں۔ 
شکری نے بتایا کہ انہوں نے اپنے پہلے سفر کا آغاز مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کے لیے کیا تھا اور وہی راستہ اختیار کیا تھا جو پیغمبر اسلام نے ہجرت کے لیے استعمال کیا تھا۔  
شکری نے بتایا کہ انہوں نے دوسرا سفر جدہ سے مستقبل کے شہر کا کیا تھا جو28 روز میں پیدل طے کیا اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس کی منظوری دی تھی۔ 
تیسرا سفر مکہ مکرمہ سے جدہ تک کا یوم وطنی 91 کے موقع پر کیا تھا۔ اس کے بعد وہ وہ جدہ سے العلا پیدل گئے تھے اور یہ سفر 22 روز میں طے ہوا تھا۔۔ پانچواں سفر جدہ جنوبی کورنیش سے شمالی کورنیش تک کا تھا جبکہ چھٹا سفر وہ تھا جس میں وہ عمرے کے لیے جدہ سے پیدل مکہ مکرمہ پہنچے تھے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: