Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اندرون ملک سیاحت کے فروغ کے لیے پیدل سفر

’ٹیم نے مکہ مکرمہ سے پیدل سفر کا آغاز کیا اور 16 دن کے بعد ابہا پہنچی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں اندرون ملک سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ملک بھر میں پیدل سفر کرنے والے افراد کی ٹیم ابہا پہنچ گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  ٹیم نے مکہ مکرمہ سے پیدل سفر کا آغاز کیا اور 16 دن کے بعد ابہا پہنچی ہے۔
ٹیم کے لیڈر ذیاب الغامدی نے کہا ہے کہ ’15 ذو الحجہ کو مکہ مکرمہ سے طائف روانہ ہوئے، وہاں سے بنی مالک اور باحہ پہنچے اور اب آخری منزل ابہا تک پہنچ گئے ہیں۔‘
’ٹیم میں 10 افراد ہیں جو طویل مسافت کے لیے پیدل سفر کے عادی ہیں۔ ان کے ساتھ قافلے کا رہنما اور ایک شخص طبی امداد کے لیے موجود ہے۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’ٹیم پیدل سفر کرتی ہے مگر ان کے ساتھ تمام ضروریات فراہم کرنے کے لیے خصوصی گاڑی بھی ہے۔‘
’پیدل سفر کا مقصد اندرون ملک سیاحت کو فروغ دینے کے علاوہ پیدل چلنے کی افادیت کو اجاگر کرنا بھی ہے۔‘

شیئر: