Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزارت تعلیم نے نئے تعلیمی سال کا جدول جاری کر دیا

’نئے تعلیمی سال میں کل مختلف 10 تعطیلات ہیں جن میں سے 5 طویل ہفتہ وار چھٹیاں ہیں‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی وزارت تعلیم نے نئے تعلیمی سال کا جدول جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 28 اگست 2022 کو تمام مراحل کے تعلیمی اداروں کے طلبہ کی واپسی ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے آئندہ تعلیمی سال میں بھی تین سمسٹرز متعارف کروائے ہیں۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’22 اگست 2022 کو تدریسی عملے ڈیوٹی شروع ہوگی جبکہ تعلیم کا آغاز اتوار 28 اگست کو ہوگا‘۔
’طلبہ کی واپسی کے ساتھ ہی تعلیمی سال کا پہلا سمسٹر شروع ہوگا جو 30 ربیع الثانی تک جاری رہے گا‘۔
’دوسرا سمسٹراتوار 10 جماد الاول 1444 کو شروع ہوگا اور جمعرات 10 رجب تک جاری رہے گا‘۔
’جبکہ تیسرا اور آخری سمسٹر اتوار 20 رجب سے شروع ہوگا اور یہ جمعرات 4 ذو الحجہ تک رہے گا‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’نئے تعلیمی سال میں کل مختلف 10 تعطیلات ہیں جن میں سے 5 طویل ہفتہ وار چھٹیاں ہیں‘۔
’پہلے اور دوسرے سمسٹر کے اختتام پر، یوم الوطنی اور یوم تاسیس کے علاوہ عید الفطر کی تعطیلات بھی رکھی گئی ہیں‘۔

شیئر: