Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بریدہ کی مارکیٹ میں 63 لاکھ تربوز، 100 ملین ریال کی آمدنی 

سعودی عرب میں موسم گرما کا پسندیدہ ترین پھل تربوز ہے۔ جس طرح پاکستان اور انڈیا میں تربوز کو پسند کیا جاتا ہے یہی صورتحال مملکت میں ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب کے وسطی علاقے قصیم ریجن کے دارالحکومت بریدہ میں تربوز مارکیٹ بہت بڑی ہے۔ 
مملکت میں تربوز کے لیے (البطیخ) اور (الحبحب) کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے۔

بریدہ میں تربوز کا موسم چھ ماہ تک چلتا ہے( فوٹو ایس پی اے)

بریدہ  میں قائم مارکیٹ مملکت کے تیرہ علاقوں کو تربوز فراہم کررہی ہے۔ اس کا موسم چھ ماہ تک چلتا ہے۔
بریدہ کی تربوز مارکیٹ میں کاشتکار روزانہ کی بنیاد پر 50 سے زیادہ ٹرک بھر کر 35 ہزار کے لگ بھگ تربوز لاتے ہیں۔ پورے موسم میں ان کی تعداد 63 لاکھ تک پہنچ جاتی ہے۔ ان کی مجموعی قیمت 100 ملین ریال بنتی ہے۔
وزارت ماحولیات و پانی وزراعت قصیم ریجن کے کاشتکاروں کو تربوز کی کاشت میں مدد دیتی ہے۔ انہیں ضروری زرعی مشورے دیے جاتے ہیں۔
کیڑوں سے فصل کو بچانے کے لیے کیڑے مار ادویہ کا بندوبست کیا جاتا ہے۔ تربوز کی فصل کا وقتا فوقتا معائنہ کیا جاتا ہے۔
تربوز کی فصل مارچ کے درمیان میں شروع ہوجاتی ہے۔ قصیم کے تربوز اعلی درجے کے ہوتے ہیں۔ مملکت کے ایک، ایک حصے میں یہاں کے تربوز پسند کیے جاتے ہیں۔ 

شیئر: