Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے 47 ہزار تفتیشی دورے

’شہر کے ماحول کو صحت بخش بنانا ہماری اولین ترجیح ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
ریاض میونسپلٹی نے ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سال رواں کے دوران 47 ہزار 520 تفتیشی دورے کئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’شہر کے ماحول کو صحت بخش بنانا ہماری اولین ترجیح ہے‘۔
میونسپلٹی نےکہا ہے کہ ’جہاں ہم شہر میں میونسپلٹی قوانین کی پابندی کرانے کے لیے تفتیشی دورے کرتے ہیں وہاں ہماری دیگر ٹیمیں ماحول کو خراب کرنے والوں کو سراغ لگاتے ہیں‘۔
’ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے رہائشی محلوں، بازاروں، پارکوں اور دیگر عوامی مقامات کے دورے کئے جاتے ہیں‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’ماحولیات تحفظ کی خلاف پر قانون کے مطابق مختلف جرمانے عائد کئے جاتے ہیں‘۔

شیئر: