Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ کپ : الفیحا ٹیم کی جیت ، ولی عہد نے ٹرافی دی

فاتح ٹیم کو 10 ملین ریال کا خصوصی انعام بھی دیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
 خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود کی نیابت کرتے ہوئے ولی عہد مملکت اورنائب وزیراعظم و وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے خادم حرمین شریفین کپ کے فٹبال فائنل میچ کی فاتح ٹیم ’الفیحا‘ کو  ٹرافی دی۔
سبق نیوز کے مطابق خادم حرمین شریفین کپ 2021 -2022 کا فائنل میچ جدہ کے شاہ عبداللہ اسپورٹس سٹی میں جمعرات کی شب الھلال اورالفیحا ٹیموں کے درمیان منعقد ہوا تھا جس میں الفیحا ٹیم نے دو گول سے برتری حاصل کرتے ہوئے پہلی بار خادم حرمین ٹرافی اپنے نام کرلی۔

الفیحا فٹبال کلب نے پہلی بار خادم حرمین شریفین کپ اپنے نام کرلیا(فوٹو، ٹوئٹر) 

سنسنی خیز میچ کے پہلے ہاف میں الھلال ٹیم نے اپنی مدمقابل الفیحاکے خلاف پہلا گول کرکے برتری حاصل کی تاہم بعدازاں میچ کا فیصلہ پینلٹی شاٹس کی بنیاد پرہوا جس میں الفیحا ٹیم نے تین گول کیے جبکہ الھلال ٹیم ایک ہی گول کرسکی اس طرح الفیحا ٹیم نے تاریخ میں پہلی بار ’خادم حرمین شریفین کپ ‘ اپنے نام کرلیا۔
ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے الفیحا ٹیم کے کیپٹن سامی الخیبری کو خادم حرمین شریفین ٹرافی دی جبکہ ٹیم کو 10 ملین ریال کا خصوصی انعام بھی دیا گیا۔

شیئر: