Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گٹکے کی تشہیر پر بالی وڈ سٹارز مشکل میں، عدالتی کارروائی کا سامنا

درخواست گزار نے عدالت سے کہا ہے کہ ان اداکاروں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
انڈین ریاست بہار میں سوشل ایکٹویسٹ نے ایک عدالت سے گزارش کی ہے کہ ملک کے چار مشہور ترین اداکاروں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور رنویر سنگھ کے خلاف تمباکو اور گٹکے کی تشہیر کرنے پر مقدمات درج کرائیں جائیں۔
انڈین اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق تمنا ہاشمی نامی سوشل ایکٹوسٹ نے مظفرپور کے چیف جوڈیشل میجسٹریٹ کی عدالت میں درخواست جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان اداکاروں کے اشتہارات سے لوگوں میں تمباکو اور گٹکے  کا استعمال بڑھ رہا ہے۔
درخواست میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، رنویر سنگھ اور اجے دیوگن اپنے ’سیلیبریٹی سٹیٹس‘ کا غلط استعمال کررہے ہیں اور پان مسالے اور گٹکے کے اشتہارات میں کام کررہے ہیں۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ان چاروں اداکاروں کے خلاف پولیس کو مقدمات درج کرنے کا حکم دیا جائے۔
اجے دیوگن تمباکو کے برانڈ ’ومل‘ کے اشتہارات میں برسوں سے کررہے ہیں۔ جبکہ شاہ رخ خان نے اس کمپنی کی اشتہاری مہم میں پچھلے سال ہی شامل ہوئے ہیں۔
امیتابھ بچن بھی ’کملا پسند‘ پان مسالے کے برسوں برانڈ ایمبیسیڈر رہے ہیں اور رنویز سنگھ بھی اس برانڈ کے اشتہارات میں نظر آچکے ہیں۔
پچھلے مہینے ’ومل‘ کے ایک اشتہارات میں اجے دیوگن، شاہ رخ خان اور اکشے کمار ساتھ نظر آئے تھے جس پر انڈیا میں ہزاروں لوگوں نے ان اداکاروں کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی تھی۔
اس مہم کے بعد اکشے کمار نے اپنے پرستاروں نہ صرف معذرت کی تھی بلکہ تمباکو کی کمپنی سے علیحدگی کا اعلان بھی کردیا تھا۔

شیئر: