Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معذور افراد کے لیے مختص پارکنگ کی خلاف ورزی پر مملکت میں کارروائیاں

مختص پارکنگ کے تحفظ کے حوالے سے مہم چلائی جارہی ہے(فائل فوٹو سیدتی)
سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’مملکت میں معذوروں کے لیے مختص مقامات پر پارک کی جانے والی دو ہزار278 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے‘۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق  سعودی ٹریفک نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ’ ان دنوں مملکت بھر میں معذوروں کے لیے مختص پارکنگ کے تحفظ کے حوالے سے مہم چلائی جارہی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ ایسی دو ہزار278 گاڑیاں ریکارڈ پر آئیں جنہیں خلاف ضابطہ معذوروں کے لیے مختص مقامات پر پارک کیا گیا تھا‘۔ 

 معذوروں کے لیے مختص مقامات پر گاڑیاں پارک نہ کی جائیں( فائل فوٹو سیدتی)

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ’ معذوروں کا خیال ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ ان کے لیے مختص جگہ پر گاڑی پارک کرنا خلاف قانون اور انسانی اخلاقیات کے بھی منافی ہے‘۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے اپیل کی گئی کہ’ شہری اورمقیم غیر ملکی معذوروں کے لیے مختص مقامات پر گاڑیاں پارک نہ کریں‘۔ 

شیئر: