Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حلب میں خود کش حملہ،مرنیوالے100ہوگئے

دمشق... شامی شہر حلب میں انخلا میں مصروف شہریوں کی بسوںکے قریب خودکش حملے میں 100 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ خود کش بمبار ایک وین میں سوار تھا ظاہر یہ کیا گیا تھا کہ وہ اس میں امدادی سامان لے کر جا رہا ہے۔48 زخمیوں کو اسپتالوں میں داخل کردیا گیا جس کے بعد انخلاءکا عمل دوبارہ شروع ہوگیا ۔د ھماکے کے وقت علاقے سے درجنو ں بسیں گزر رہی تھیں جن میں شہر سے انخلاءکرنے والے لوگ سوار تھے۔شامی ٹی وی اور انسانی حقوق کے شامی مبصر گروپ کے مطابق دھماکا وین میں موجود بم پھٹنے سے ہوا، جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ ٹی وی پر دکھائی جانے والی فوٹیج میں دھماکے کے بعد بسوں کے باہر لاشیں بکھری ہوئی دکھائی گئیں۔ اس علاقے کو نشانہ بنایا گیا جہاں سے دہشت گردی سے تباہ حال گاوں فووا اور کفرایا سے 5 ہزار افراد کو لے کر جانے والی بسیں گزر رہی تھیں۔

 

شیئر: