Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا ورلڈ کپ: عسیر ریجن میں کیفے اور ریستوران بھر گئے، تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ

مہمان نوازی کے شعبے میں نمایاں معاشی ترقی دیکھی جا رہی ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ساتھ عسیر ریجن میں مہمان نوازی کے شعبے میں نمایاں معاشی ترقی دیکھی جا رہی ہے، جس کی وجہ ٹورنامنٹ کے میچز دیکھنے کے لیے کیفے اور ریستوران میں زبردست ٹرن آوٹ ہے۔
ایس پی اے نے فیلڈ ٹور کے دوران عسیر ریجن کے متعدد شاپنگ مالز، تجارتی مراکز، کیفے اور ریستورانوں میں خصوصا سعودی قومی ٹیم کے میچز کے دوران فٹبال شائقین کی بڑی تعداد کا مشاہدہ کیا۔
 بڑی تعداد میں شائقین کی آمد نے ہائیر ایکوپینسی، سیلز میں اضافے اور تجارتی سرگرمیوں کی مزید بہتری میں کردار ادا کیا۔
فیفا ورلڈ کپ نے کیفے، ریستوران اور متعلقہ کاروبار میں بھی نئی جان ڈال دی ہے۔ بہت سے اداروں نے اپنے وینیوز کو ماڈرن ڈسپلے سکرین اور جدید ساونڈ سسٹم کے ساتھ اپ گریڈ کیا ہے۔
انہوں نے فیملیز اور افراد کے لیے مخصوصس سیٹنگ ایریا قائم کیے ہیں تاکہ پورے ٹورنامنٹ کے دوران میچ دیکھنے کے تجربات کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ 
واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے آغاز کے ساتھ ہی مملکت میں جوش و خروش ہے اور ہر طرف جشن و فیسٹیول کا سماں نظر آ رہا ہے۔
ہر عمر کے افراد فٹبال کے بخار میں مبتلا دکھائی دیتے ہیں۔ جدہ سمیت تمام شہروں میں ورلڈ کپ میچز دکھانے کے لیے عوامی مقامات، کیفے اور مالز میں بڑی بڑی سکرینیں نصب ہیں۔
اس ماحول نے اُن لوگوں کو بھی جو عام طور پر فٹبال میں دلچسپی نہیں رکھتے، پُرجوش اور متحرک کر دیا ہے۔

 

شیئر: