Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’حوثیوں کو امن مذاکرات پر آمادہ کرنے کے لیے اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے دباؤ کی ضرورت‘

شہزادہ خالد بن سلطان نے کہا کہ سعودی اتحاد یمنی صدارتی کونسل کی حمایت کرتا ہے (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلطان نے امریکی نمائندہ خصوصی برائے یمن سے واشنگٹن میں ملاقات کی جس میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ امن تجویز پر گفتگو کی تاکہ حوثی باغیوں پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔
عرب نیوز کے مطابق سنیچر کو ٹوئٹر پر جاری ہونے والے بیان کے مطابق شہزادہ خالد بن سلطان نے کہا کہ ’انہوں نے ٹموتھی لینڈر کنگ کو باور کروایا کہ سعودی اتحاد یمنی صدارتی کونسل کی حمایت کرتا ہے۔‘
’میں نے اقوام متحدہ اور انٹرنیشنل کمیونٹی کا حوثیوں پر دباؤ بڑھانے پر زور دیا تاکہ وہ تعز کی شاہراہیں کھولیں، حودیدہ پورٹ کا ریونیو جمع کروائیں اور امن تجویز پر غور کریں۔‘
نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلطان نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے سعودی عرب کی ’یمن میں بحران کے جامع سیاسی حل کی خواہش کو دہرایا جس سے یمن میں امن اور خوشحالی آئے گی۔‘
واضح رہے کہ اپریل میں طے پانے والی دو ماہ کی جنگ بندی کا مقصد ملک میں جارحیت کو روکنا، صنعا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کھولنا، تیل کے جہازوں کے لیے حدیدہ پورٹ کی اجازت اور تیز سمیت دیگر صوبوں کی شاہراہیں کھولنا ہے۔

شیئر: