Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرحدی خلاف ورزی کے مرتکب غیر ملکیوں کی مدد پر سعودی خاتون گرفتار

ایتھوپی باشندوں کو اپنی گاڑی میں دوسرے شہر منتقل کرنے کا الزام ہے( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں جازان ریجن پولیس نے ایک سعودی خاتون کو سرحدی خلاف ورزی کے مرتکب چارافراد کواپنی گاڑی میں منتقل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق جازان ریجن کی کمشنری العیدابی میں ہائی وے پٹرولنگ پولیس نے ایک سعودی خاتون کو حراست میں لیا جس پرسرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مملکت میں داخل ہونے والے چارایتھوپی باشندوں کو اپنی گاڑی میں دوسرے شہر منتقل کرنے کا الزام ہے۔
پولیس نے ملزمہ کے خلاف کیس درج کرکے اسے پراسیکیوشن کے ادارے کے حوالے کردیا جبکہ گرفتار دراندازوں کو ڈیپوٹیشن سینٹربھجوادیا گیا ہے جہاں تفتیش کے بعد انہیں ملک بدرکیاجائے گا۔ 
 ریجنل پولیس ترجمان نے کہاکہ قانون کے مطابق جوشخص بھی دراندازوں کو نقل وحمل یا قیام وروزگارکی سہولت دینے کا مرتکب ہوتا ہے اسے سخت سزاوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس میں 15 برس تک قید اور 10 لاکھ ریال تک جرمانہ مقرر ہے۔
علاوہ ازیں وہ گاڑی جس کے ذریعے دراندازوں کو منتقل کیا گیا یا وہ مکان جہاں انہیں قیام کی سہولت فراہم کی گئی وہ بھی بحق سرکار ضبط کرلیاجاتا ہے۔

شیئر: