Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر میں دراندازی کے بعد وڈیو شیئر کرنے والا غیرملکی گرفتار 

سرحدی قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کا تعلق یمن سے ہے(فوٹو سبق) 
سعودی عرب میں عسیر پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ سرحدی امن قانون کی خلاف ورزی کرنے والے غیرملکی کو گرفتارکیا ہے۔
اس کی وڈیو وائرل تھی جس میں وہ سرحدی امن قانون کی خلاف ورزی کرتے دیکھا جا سکتا تھا۔ 
سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق پولیس ترجمان نے بتایا کہ سرحدی امن قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کا تعلق یمن سے ہے۔ 
پولیس ترجمان نے بیان میں کہا کہ یمنی شہری نے نہ صرف دراندازی کی بلکہ اس کی وڈیو بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ۔ وڈیو کی مدد سے گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔
 ترجمان نے بتایا کہ ایمنی شہری کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کرکے اسے متعلقہ ادارے کی تحویل میں دیا گیا ہے۔

شیئر: