Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے منحرف رکن فیصل خان نیازی کون؟

پاکستان تحریک انصاف نے لاہور ہائی کورٹ میں حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ کے انتخاب کو کالعدم قرار دینے کی درخواست بھی جمع کروائی ہوئی ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان مسلم لیگ ن کے پنجاب اسمبلی کے چار منحرف اراکین میں سے ایک ایم پی اے فیصل خان نیازی نے اپنی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
فیصل خان نیازی نے اتوار کو اپنا استعفیٰ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کو جمع کروایا۔
وہ خانیوال میں حلقہ پی پی 209 سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
واضح رہے مولانا غیاث الدین، فیصل نیازی، اشرف انصاری اور اشرف چوہدری کا شمار پاکستان مسلم لیگ ن کے منحرف اراکین میں ہوتا ہے اور انہوں نے گزشتہ مہینے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری پرویز الہیٰ کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔
دو روز قبل الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف ریفرنس منظور کرتے ہوئے ان کو ڈی سیٹ کر دیا تھا۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق وزیراعلیٰ کے انتخاب میں ارکان نے حمزہ شہباز کو ووٹ دیا جس سے انحراف ثابت ہو گیا۔
پاکستان تحریک انصاف نے لاہور ہائی کورٹ میں حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ کے انتخاب کو کالعدم قرار دینے کی درخواست بھی جمع کروائی ہوئی ہے جس پر سماعت 25 مئی کو ہونی ہے۔
مسلم لیگ ن کا دعویٰ ہے کہ اگر پنجاب میں دوبارہ وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوتا ہے تو منحرف اراکین کو نکال کر بھی ان کے پاس اکثریت ہے۔

شیئر: