Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں جاپانی سفارتکاروں کا تربیتی دورہ مکمل

سعودی وژن2030 کے آغاز سے اب تک کی کامیابیوں پر لیکچرز میں شرکت کی۔ فوٹو عرب نیوز
جاپانی سفارت کاروں نے پرنس سعود الفیصل انسٹی ٹیوٹ فار ڈپلومیٹک سٹڈیز اور جوف یونیورسٹی کے زیر اہتمام تربیتی پروگرام  کے لیے دورہ مکمل کر لیا۔
عرب نیوز کے مطابق یہ پروگرام اس اقدام کا حصہ تھا جس کا مقصد سعودی عرب اور جاپان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔ اس  پروگرام میں ریاض اور جوف کے علاقے  میں فیلڈ وزٹ اور تعلیمی لیکچرز بھی شامل تھے۔

اس پروگرام کا مقصد سعودی جاپان دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانا ہے۔ فوٹو عرب نیوز

اس پروگرام کے زیر تحت جاپانی سفارت کاروں نے  کئی ایک سرکاری و نجی اداروں  کا دورہ کیا۔ ان میں شوریٰ کونسل میں خارجہ امور کی کمیٹی، شاہ سلمان انسانی امداد اور امدادی مرکز (کے ایس ریلیف)، وزارت خارجہ، وزارت اقتصادیات و منصوبہ بندی، وزارت ثقافت کے وزٹ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ  ریاض میں خلیج تعاون کونسل(جی سی سی) کا صدر دفتر، کنگ عبداللہ پیٹرولیم سٹڈیز اینڈ ریسرچ سینٹر، شہزادی نورہ بنت عبدالرحمان یونیورسٹی اور عرب نیوز  کے دفتر کا دورہ بھی کیا۔
سفارت کاروں  نے سعودی عرب کے وژن 2030 اور اس کے آغاز سے لے کر اب تک کی اہم کامیابیوں پر مختلف لیکچرز میں بھی شرکت کی۔
شرکا نے سعودی عرب کے توانائی کے شعبے اور اس کے مستقبل کے امکانات کے ساتھ ساتھ دہشت گردی سے نمٹنے اور انتہا پسندی کی مالی معاونت سے نمٹنے میں مملکت کی کوششوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

تربیتی پروگرام کے اختتام پرثقافتی کامیابیوں کی تعریف کی گئی۔ فوٹو عرب نیوز

جوف یونیورسٹی کی جانب سے قبل ازاسلام عربی ادب پر ​​لیکچرز کا اہتمام کیا اور خطے کے تہذیبی ورثے کو پیش کرنے کے لیے اہم سیاحتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔
جاپانی وفد نےتربیتی پروگرام کے اختتام پر وژن 2030 کی اقتصادی، سماجی اور ثقافتی کامیابیوں کی تعریف کی، جس کے تحت سعودی معیشت کو پائیدار ترقی کے مقاصد کے حصول کے لیے  رول ماڈل کے طور پر پیش کیا  گیاہے۔
سفارتکاروں نے جوف کےعلاقے کی خوبصورتی اور یہاں کے تاریخی مقامات، آثار قدیمہ اور سیاحتی حیثیت کی بھی تعریف کی۔
پرنس سعود الفیصل انسٹی ٹیوٹ فار ڈپلومیٹک سٹڈیز کے زیر اہتمام جاپانی سفارت کاروں کی تربیت کے لیے پروگرام کا آغاز 2015 میں ہوا تھا۔
سعودی ولی عہد شہزادہ   محمد بن سلمان کے 2014 میں دورہ جاپان کے موقع پر جاپان اور سعودی عرب کے مشترکہ بیان کے بعد تربیتی پروگرام کے لیے  دوروں کی  بنیاد رکھی گئی تھی۔
 

شیئر: