Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا جاپان میں 6.3 ملین بیرل تیل کا ذخیرہ

دونوں ملکوں کے درمیان 30 ارب ریال سے زیادہ کی سرمایہ کاری ہے(فوٹو الاقثصادیہ)
جاپان کے معاون وزیر خارجہ مساتو اوتاکا نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کا فی الوقت جاپان میں 6.3 ملین بیرل پیٹرول ذخیرہ ہے۔
الاقتصادیہ کے مطابق گذشتہ 5 برسوں کے دوران مملکت جزیرہ اوکیناوا میں 1.25 ملین بیرل تیل محفوظ کیے ہوئے تھا۔
اس ذخیرے سے نہ صرف یہ کہ اوکیناوا بلکہ پورے علاقے کو فائدہ ہوگا۔

سعودی عرب جاپان کی تیل ضروریات پوری کرتا رہے گا۔ فوٹو عرب نیوز

جاپانی عہدیدار نے ریاض میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ بقیق کے حادثے کے دوران جاپان نے سعودی عرب سے تیل کی درآمدات میں کوئی کمی نہیں کی۔
’سعودی عرب نے ہنگامی بنیادوں پر ہماری تمام تیل کی ضروریات پوری کیں۔‘
ہم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے عہد کیا تھا کہ ان کا ملک جاپان کی تیل کی ضروریات پوری کرتا رہے گا۔ انہوں نے اپنا یہ عہد پورا کیا۔

بعض کمپنیاں مشترکہ سرمایہ کاری کے لیے پرعزم ہیں۔ فوٹو الاقتصادیہ

سعودی عرب اور جاپان کے درمیان سرمایہ کاری کے حجم سے متعلق ایک سوال کے جواب میں جاپانی معاون وزیر خارجہ نے توجہ دلائی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان 30 ارب ریال سے زیادہ کی سرمایہ کاری ہے۔
جاپانی معاون وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی بعض کمپنیاں مشترکہ سرمایہ کاری کے لیے پرعزم ہیں۔
’ہماری حکومت کا کام کمپنیوں کو درپیش رکاوٹیں دور کرنا ہے۔‘
  • سعودی عرب کی خبریں جاننے کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: