Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اجازت نامے کے بغیر غیر ملکیوں کے مکہ مکرمہ داخلے پر پابندی

’عمرہ یا حج اجازت نامے کے بغیر داخلے پر پابندی کا نفاذ آج جمعرات سے ہوا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
عمرہ یا حج اجازت نامے کے بغیر غیر ملکیوں کے مکہ مکرمہ داخلے پر پابندی کا نفاذ آج جمعرات سے ہوا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمہ امن عامہ کے ترجمان بریگیڈیئر سامی الشویرخ نے کہا ہے کہ ’اجازت نامے کے بغیر شہر مقدس میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے غیر ملکیوں کو واپس کردیا جائے گا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’صرف ان غیر ملکیوں کو مکہ مکرمہ داخلے کی اجازت ہے جن کے پاس عمرہ یا حج اجازت ناموں کے علاوہ متعلقہ اداروں سے جاری ہونے والا اجازت نامہ ہے کہ وہ مکہ مکرمہ میں ملازمت کرتے ہیں یا پھر ان کا اقامہ مکہ مکرمہ محکمہ پاسپورٹ سے جاری شدہ ہے‘۔
سعودی قوانین کے بموجب حج کے ایام میں کسی  بھی سعودی شہری یا مقیم غیر ملکی کو بغیر اجازت نامے کے مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ جانے کی اجازت نہیں ہوتی۔
 محکمہ امن عامہ نے تاکید کی ہے کہ جو سعودی شہری یا مقیم غیر ملکی امسال فریضہ حج ادا کرنے کے خواہشمند ہوں وہ معروف طریقے کے مطابق اجازت نامہ حاصل کرلیں۔

شیئر: