Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

200 کلو وزنی 17 سالہ سعودی نوجوان کا آپریشن کامیاب

گھر پر صحت اور خوراک پروگرام کی پابندی کرنا ہوگی۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی ڈاکٹر نایف العنزی نے کہا ہے کہ موٹاپے میں مبتلا نوجوان حامد فرج کا آپریشن کامیاب رہا ہے۔ اب اس کی صحت بہتر ہے۔ اس کے معدے کا حجم محدود کردیا گیا ہے۔
اخبار24 کے مطابق ڈاکٹر نایف العنزی موٹاپے کے امراض میں مبتلا افراد کے آپریشن کے کنسلٹنٹ ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ حامد فرج کو جازان سے ریاض میں ان کے کلینک منتقل کیا گیا تھا جہاں ضروری طبی معائنے کیے گئے۔ 
ڈاکٹر العنزی نے بتایا کہ سترہ برس کے حامد فرج کا وزن 200 کلو گرام ہے،جو بہت زیادہ ہے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ حامد فرج ایک اور مشکل سے دوچار ہے وہ صحیح طریقے سے چل نہیں سکتا۔ گھٹنوں میں درد کی وجہ حد سے زیادہ وزن ہے۔ ہائی بلڈپریشر، ذیابیطس اور کولیسٹرول جیسی بیماریوں میں بھی مبتلا ہوچکا ہے۔  

حامد دو روز کلینک میں رہے گا۔ (فوٹو اخبار 24)

انہوں نے بتایا کہ سعودی نوجوان کا آپریشن کامیاب رہا۔ وہ دو روز تک ہمارے کلینک میں رہے گا۔ اس دوران اس کی صحت حالت کے بارے میں اطمینان حاصل کیا جائے گا۔ اس کے جسم میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ اسے اپنے گھر پر صحت اور خوراک پروگرام کی پابندی کرنا ہوگی اور کلینک سے مسلسل رابطے میں رہنا ہوگا۔
اسے ہدایت کی جائےگی کہ وہ ورزش کا اہتمام کرے خصوصا چہل قدمی کا اہتمام کرے اور صحت بخش خوراک پروگرام کی پابندی کرے۔ 
ڈاکٹر العنزی نے بتایا  کہ حامد کے والدین کا انتقال ہوچکا ہے اور وہ بچپن سے تعلیم سے محروم ہے۔ تیسری جماعت سے آگے تعلیم جاری نہیں رکھ سکا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل حامد کے دوستوں نے سوشل میڈیا پر اس کے علاج سے متعلق اپیل کی تھی جس پر معدے کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹروں نے رابطہ کیا تھا۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: