Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیل برآمدات میں اضافے کےلیے نہیں کہا: پریس سیکریٹری وائٹ ہاؤس

اوپیک پلس اپنا فیصلہ خود کرنے گا کیونکہ اس کا تعلق تیل سے ہے( فوٹو اے ایف پی)
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرین جان بیئر نے کہا ہے کہ’ امریکہ کے دو سینیئر عہدیداروں نے انرجی سیکیورٹی کے امور کا جائزہ لینے کے لیے سعودی عرب کا دورہ کیا ہے تاہم مملکت سے تیل برآمدات میں اضافے کا نہیں کہا گیا ہے‘۔ 
عرب نیوزکے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری نے کہا کہ’ تیل کےلیے کہنا سراسر غلط ہے‘۔ 
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری نے مزید کہا کہ ’معاملے کو دیکھنے کا ہمارا یہی طریقہ ہے۔ مسئلے کو پیچیدہ بنانے سے غلط فہمی جنم لیتی ہے۔ سعودی حکام کے ساتھ کثیر جہتی مباحثہ ہورہا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’اوپیک پلس اپنا فیصلہ خود کرنے گا کیونکہ اس کا تعلق تیل سے ہے۔ سعودی عرب سمیت تیل برآمد کرنے والے تمام فریقوں کے ساتھ تیل منڈی کے حالات پر مشاورت کررہے ہیں‘۔
یاد رہے کہ بریٹ میکفورٹ جو وائٹ ہاؤس میں امور مشرق وسطی کے سینیئر مشیر ہیں اور اموس اوگسٹن جو توانائی امور کے حوالے سے دفتر خارجہ کے ایلچی ہیں نے ریاض میں سینیئرسعودی حکام سے ملاقات کی ہے۔ 
پریس سیکریٹری نے صحافیوں کو بتایا کہ’ دونوں امریکی عہدیداروں نے خطے میں امن و استحکام متاثر کرنے والی ایرانی سرگرمیوں اور دیگر مسائل پر بات چیت کی ہے۔ دونوں امریکی عہدیدار خطے کے دورے پر تھے‘۔ 

شیئر: