Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا( فوٹو ایس پی اے)
رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی سے بدھ کو ریاض امریکی کانگریس کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  
امریکی کانگریس کے وفد نے مشترکہ انسانی تصور اور انسانی سماج میں ہم آہنگی اور امن و سلامتی کے تصور کی جڑیں گہری کرنے میں رابطہ عالم اسلامی کی کوششوں پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔ 

رابطہ نے عالمی مذاہب کے بڑے نمائندوں کو ایک چھت تلے جمع کیا ( فوٹو ایس پی اے)

امریکی وفد نے تسلیم کیا کہ رابطہ عالم اسلامی بین الاقوامی تنظیموں اور ریاستوں کی سطح پر موثرجماعتوں کی تشکیل میں قائدانہ کردار ادا کررہا ہے۔  
رابطہ عالم اسلامی اقوام و ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کے رشتوں کو مضبوط بنا رہا ہے۔
انہوں نے ریاض میں رابطہ عالم اسلامی کی میزبانی میں ہونے والے مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان مشترکہ اقدار فورم کا خاص طور پر تذکرہ کیا اور کہا کہ فورم نے عالمی مذاہب کے تمام بڑے نمائندوں کو ایک چھت تلے جمع کیا۔

شیئر: