Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی قنفذہ کمشنری میں آم کے تین ہزار باغات، سالانہ 45 ہزار ٹن پیداوار

میلے میں کاشتکاروں کا مال ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوجاتا ہے۔ (فوٹو سبق)
سعودی عرب کی قنفذہ کمشنری کے باغات مملکت بھر کو سالانہ 45 ہزار ٹن آم فراہم کرتے ہیں۔
قنفذہ میں آم کے تین ہزار باغات ہیں اور یہ مکہ مکرمہ ریجن کی کمشنریوں میں سے ایک ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن میں ماحولیات، پانی اور زراعت کی وزارت کے ڈائریکٹر جنرل انجنیئر سعید الغامدی نے کہا ہے کہ مملکت کے تمام علاقوں اور کمشنریوں کو قنفذہ سے آم فراہم کیے جا رہے ہیں اور ان کی مارکیٹنگ مملکت بھر میں اچھے انداز سے ہو رہی ہے۔ کاشت کاروں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ اس علاقے میں اعلٰی معیار کے آم پیدا ہونے لگے ہیں۔ 
انہوں نے بتایا کہ قنفذہ کمشنری میں ہر سال آم میلہ لگایا جاتا ہے جس میں باغات کے مالکان آم لاتے ہیں اور یہ ہاتھوں ہاتھ فروخت ہو جاتے ہیں۔

قنفذہ میں آم میلہ بھی ہوتا ہے۔ (فوٹو سبق)

وزارت ماحولیات و پانی و زراعت کے ماتحت سماجی امور ادارے کے انچارج انجینیئر ماجد الخلیف کا کہنا ہے کہ قنفذہ آم میلہ کمشنری کے باشندوں کو اپنی پیداوار سے متعارف کرانے کا اچھا موقع فراہم کر رہا ہے۔ 
آم میلے کے دوران مختلف تفریحی پروگرام بھی ہوتے ہیں۔عوامی سرگرمیاں بھی کی جاتی ہیں اور ثقافتی شبینے بھی منعقد ہوتے ہیں۔
قنفذہ کمشنری میں آم میلے کا افتتاح  منگل 24 مئی منگل کو کیا گیا تھا۔ یہ میلہ پانچ روز تک جاری رہا، یہ اس سلسلے کا گیارہواں میلہ ہے۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

 

شیئر: