Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے سعودی پاسپورٹ کے اندرونی صفحات پر اونٹوں کے قافلے کی تصویر

نئے پاسپورٹ کے صفحات پر تہذیب وثقافت کو اجاگرکیا گیا(فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب کے نئے ڈیجیٹل پاسپورٹ کے اندرونی صفحات پر پس منظر میں اونٹوں کے قافلےکی تصویر چھاپی گئی ہے۔ 
’اونٹ کلب ‘ کے ٹوئٹر اکاونٹ پر کہا گیا ہے ’ہمیں فخر ہے کہ نئے پاسپورٹ کے صفحات پرہماری تہذیب وثقافت کو اجاگرکیا گیا‘۔ 
سعودی عرب کے اونٹ کلب کی جانب سے ٹوئٹر پرنئے پاسپورٹ کے صفحات کی تصویر بھی اپ لوڈ کی گئی ہے جس میں اونٹوں کے ایک قافلے کوکوہستانی علاقے سے گزرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ 
واضح رہے سعودی عرب میں سالانہ بنیاد پراونٹ فیسٹول اور اونٹ ریس بڑے پیمانے پرمنعقد کی جاتی ہے جس میں کروڑوں ریال کے قیمتی انعامات رکھے جاتے ہیں جبکہ لاکھوں ریال کے اونٹوں کے سودے بھی ہوتے ہیں۔ 
سعودی محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے حال ہی میں سعودی عرب کا نیا ڈیجیٹل پاسپورٹ متعارف کرایا گیا ہے۔
نیا پاسپورٹ حاصل کرنا اختیاری ہے جو مرحلہ وار پرانے پاسپورٹ سے بدلا جائے گا ابتدائی طور پرپہلے مرحلے میں نیا پاسپورٹ مکہ مکرمہ، ریاض اور مشرقی ریجن میں جاری کیا گیا ہے جبکہ دوسرے مرحلہ میں مملکت کے تمام ریجنز میں اسے لانچ کیا جائے گا۔  

شیئر: