Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماسٹر کارڈ اور امارات کے ٹریول پورٹل’ مسافر‘ میں معاہدہ

ادائیگی کی نئی مصنوعات پیش کرنے کی اجازت دی جائے گی(فوٹو عرب نیوز)
پیمنٹ ٹیکنالوجی کمپنی ماسٹر کارڈ اور ٹریول ویب سائٹ ’مسافر‘ نے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے خطے میں ادائیگی کی نئی مصنوعات اور سلوشنز کرنے کے لیے معاہدہ کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق کمپنیوں نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ یہ معاہدہ انہیں اینڈ ٹو اینڈ ادائیگی کے بہاؤ کو ڈیجیٹائز کرنے اور خطے کے صارفین اور کارپوریٹس دونوں کو پرکشش سفری فوائد کے ساتھ ادائیگی کی نئی مصنوعات پیش کرنے کی اجازت دے گا۔
مسافر ڈاٹ کام کے شریک بانی اور سی ای او سچن گدویا نے کہا ’ماسٹر کارڈ کے ساتھ شراکت ہمارے اس یقین کا ثبوت ہے کہ سفر واپس آ گیا ہے۔ صارفین اور کارپوریٹس دونوں کو ٹیکنالوجی کی قیادت میں سفری سلوشنز فراہم کرنے کے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔‘
متحدہ عرب امارات بیسڈ آن لائن ٹریول ایجنسی، ٹریول انڈسٹری کی بحالی کے حوالے سے پرجوش ہے کیونکہ اسے توقع ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 2022 میں مشرقی یورپ، مشرق وسطیٰ اورافریقہ میں 115 ملین سے زیادہ مسافر سفر کریں گے۔
ٹریول ایجنسی نے تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ عالمی تفریحی اور کاروباری پروازوں کی بکنگ نے کورونا کی وبا سے پہلے کی سطحوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جس کے مطابق 2021 کے مقابلے میں 2022 میں مزید 1.5 بلین مسافروں کے سفر کی  پیش گوئی کی گئی ہے۔
ماسٹر کارڈ کی ایگزیکٹو نائب صدر آمنہ اجمل نے کہا ’ ہم ٹریول ویلیو چین میں جدت لانے کے لیے مسلسل سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ ہم اپنے صارفین کو ڈیجیٹل تجربات فراہم کرنے کے لیے مسافر کے ساتھ شراکت کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔‘

شیئر: