Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی پیمنٹ ایپ زینا نئی فنڈنگ سعودی عرب میں استعمال کرے گی

نئی فنڈنگ میں 7.5 ملین ڈالر اکٹھا کیے ہیں(فوٹو ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں پیمنٹ ایپ زینا نے نئی فنڈنگ میں 7.5 ملین ڈالر اکٹھا کیے ہیں اور اس سرمایہ کاری کو سعودی عرب میں استعمال کرنے کا منصوبہ ہے۔
 تازہ ترین فنڈنگ کی قیادت ایوینر گروتھ کیپیٹل اور کلاس 5 گلوبل نے کی ہے اور اس میں وایمڈا کیپیٹل، ایف جے لیبز،گراف وینچرز، گڈ واٹر کیپیٹل، جبار انٹرنیٹ گروپ اورعمان ٹیکنالوجی فنڈ کے جسور وینچر شامل ہیں۔
سرمایہ کاروں کے رول کال میں زینل گروتھ، انویسٹمنٹ فنڈ آف چیک آؤٹ ڈاٹ کام کے سی ای او گیلوم پوزاز، بوکوکاس کے سی ای او کرشنن مینن، پی اے ڈبلیو پی کے سی ای او مارک اتیہ، پے پال اور وینمو کے ایگزیکٹوز شامل تھے۔
زینا خود کو پیئر ٹو پیر (پی 2 پی) پیمنٹ ایپ کے طور پر بیان کرتی ہے جس سے صارفین کو صرف ایک فون نمبر کے ساتھ ادائیگی بھیجنے اور وصول کرنے کی اجازت ملتی ہے۔
اس کمپنی کی بنیاد گذشتہ سال فیصل اور سارہ توکان اور اینڈریو گولڈ نے رکھی تھی اور وہ 2022 تک سعودی عرب اور اردن میں اپنی کاروائیوں کو بڑھانے کے لیے اس نئی فنڈنگ کو استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
زینا کے سی ای او اور شریک بانی فیصل توقا ن نے کہا کہ ’ہمیں اپنے حالیہ شراکت داروں کے گروپ میں شامل ہونے پر بہت خوشی ہے اور وہ ہمارے موجودہ سرمایہ کاروں کی جانب سے جاری مدد کے شکر گزار ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ راونڈ سعودی عرب میں ہمارے توسیع کے منصوبوں کو فروغ دے گا اور ہماری انتہائی متوقع ویلیٹ فیچر کے آغاز کی سپورٹ کرے گا جسے ہم جلد ہی اپنے نئے بینکاری شراکت دار کے ساتھ متعارف کروائیں گے۔‘

 

شیئر: