Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایمریٹس نئے صارفین کو راغب کرنے کے لیے ڈیجیٹل کرنسی اپنائے گی

ایمریٹس بِٹ کوائن کو ادائیگی کے طور پر استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے(فائل فوٹو عرب نیوز)
متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی ایمریٹس ائیر لائن اپنی حکمت عملی کے حصے کے طور پر جدید ترین ڈیجیٹل سلوشنز جیسے کہ بلاک چین، میٹاورس اورکریپٹو کرنسی کو اپنانے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ صارفین سے تیزتر اور زیادہ لچکدار طریقے سے رابطہ قائم کیا جا سکے۔
ایمریٹس کے چیف آپریٹنگ آفیسر عادل احمد الریدھا نے دبئی میں عربین ٹریول مارکیٹ ایونٹ میں میڈیا کو بتایا کہ ایمریٹس ایئرلائن صارفین کی ضروریات کی نگرانی کے لیے ایپلی کیشنز تیار کرنے کی کوشش میں میٹاورس اور نان فنجیبل ٹوکن کے لیے نئے عملے کی خدمات حاصل کرے گی۔
انہوں نے وضاحت کی کہ ’میٹاورس اور نان فنجیبل ٹوکن دومختلف ایپلی کیشنز اورنقطہ نظر ہیں۔‘
عادل احمد الریدھا نے مزید کہا کہ ایئر لائن ہوائی جہاز کے ریکارڈ کا پتہ لگانے میں بلاک چین کو بھی استعمال کرنے کی کوشش کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ میٹاورس کے ساتھ آپ اپنے پورےعمل کو تبدیل کرنے کے قابل ہو جائیں گے چاہے وہ آپریشن میں ہو، تربیت ہو، ویب سائٹ پر فروخت ہو، یا میٹاورس قسم کی ایپلی کیشن میں ہو لیکن اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ اسے انٹرایکٹو بنایا جائے۔ ایمریٹس کے چیف آپریٹنگ آفیسر نے انکشاف کیا کہ ایمریٹس بِٹ کوائن کو ادائیگی کی خدمت کے طور پر استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جب کہ تجارت کے لیے کمپنی کی ویب سائٹس پر میٹاورس اور نان فنجیبل ٹوکن کلیکٹیبلز شامل کرتا ہے۔

شیئر: