Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں سرخ لہر 5 کے عنوان سے بحری مشقوں کا آغاز

سعودی بری، بحری اور فضائی افواج کے دستے حصہ لے رہے ہیں(فوٹو ٹوئٹر وزارت دفاع)
سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں اتوار کو سرخ لہر 5 کےعنوان سے کثیر فریقی بحری فوجی مشقیں شروع ہوگئیں۔
مشقوں میں بحیرہ احمر اور خلیج عدن کے ساحلی ممالک اردن، مصر، سوڈان، جیبوتی اور یمن کے فوجی دستے شامل ہیں۔ صومالیہ مبصر کے طور پر شریک ہے۔ سعودی عرب کی بری، بحری اور فضائی افواج کے دستے حصہ لے رہے ہیں۔
فوجی مشقوں کے کمانڈر میجر جنرل یحیی عسیری نے کہا ہے کہ ’سرخ لہر 5‘ بحری مشقوں میں پہلی مرتبہ اپاچی ہیلی کاپٹر حصہ لیں گے۔ 

بحری مشقوں میں پہلی مرتبہ اپاچی ہیلی کاپٹر حصہ لیں گے (فوٹو ٹوئٹر وزارت دفاع)

الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے میجرجنرل یحیی عسیری نے کہا کہ کوئی شخص تنہا کوئی آپریشن انجام نہیں دے سکتا۔ بحری فورس بری اور فضائی افواج کی شراکت سے کام کرتی رہی ہیں اور کریں گی۔ ان مشقوں میں بھی تمام یونٹ شامل ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اپاچی ہیلی کاپٹر اور فضائیہ بھی بحری مشقوں میں شامل ہے۔ ہر بار کچھ نیا کیا جا رہا ہے۔
میجرجنرل یحیی عسیری نے کہا کہ یہ مشقیں ہر سطح پر اہم ہیں۔ ہماری قیادت ان میں دلچسپی لے رہی ہے۔ یہ مشقیں مشترکہ آپریشن اور تصورات کے مطابق ہو رہی ہیں۔ 

شیئر: