Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات ، بحرین ، امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ بحری مشقیں

مشقوں کے مقام کے بارے میں اطلاع فراہم نہیں کی گئی (فوٹو، ٹوئٹر)
امریکہ، اسرائیل، امارات اور بحرین نے بحراحمر میں مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کردیاہے- نہر سوئز تک جانے والی اہم سمندری گزر گاہ کے  قلب میں بحری مشقیں کی جارہی ہیں- 
العربیہ نیٹ کے مطابق پانچویں امریکی بحری بیڑے  کی جانب سے  جمعرات کو   جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کثیر فریقی سمندری مشقیں 5  دن تک جاری رہیں گی-
امریکہ کے ساتھ اسرائیل، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے مشقوں کا آغاز بدھ کو کیا تھا- چاروں ممالک کی سمندری افواج یو ایس ایس پورٹلینڈ مال بردار جہاز کی ضبطی اور تلاش کے مشقوں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں- 
 تاہم امریکی بحری بیڑے کی جانب سے اس امر کی نشاندہی نہیں کی گئی کہ مشترکہ مشقیں بحراحمر  کے کس مقام پر کی جارہی ہیں- 

مشقوں کا مقصد باہمی تعلقات کو مستحکم کرنا ہے (فوٹو،ٹوئٹر)

بحری مشقیں اسرائیل کے ساتھ امارات اور بحرین کے امن معاہدوں پر ایک سال گزرنے کے بعد کیا گیا ہے- ان کا مقصد چاروں ملکوں کے تعلقات کو مضبوط بنانا ہے-  
خیال رہے کہ نہر سوئز کو بحرروم  اور بحر ہند سے خلیج عدن کے راستے جوڑنے والا بحر احمر پوری دنیا میں آئل کارگو کی نہایت اہم گزر گاہ ہے- 
ایران اور اس کے حمایت یافتہ حوثی گزشتہ برسوں کے دوران مذکورہ علاقے میں تیل بردار کئی جہازوں کو ہدف بناچکے ہیں- 

شیئر: