Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لڑکی کو تشدد سے بچانے کے لیے وزارت سماجی امور کی کارروائی

’جازان ریجن کے ایک علاقے میں بنائی جانے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت سماجی امور نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی بنا پر کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے تشدد کا شکار ہونے والی لڑکی کو بچالیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جازان ریجن کے ایک علاقے میں بنائی جانے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص ایک لڑکی کو بے دردی سے مار رہا ہے جبکہ اس کی چیخوں کی آواز سنائی دے رہی ہے۔
ویڈیو بنانے والی خاتون کا کہنا ہے کہ ’یہ ایک بے رحم باپ ہے جو اپنی بیٹی کو پیٹ رہا ہے‘۔
ویڈیو وائرل ہوتے ہی ٹوئٹر صارفین میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی اور مطالبہ کیا جانے لگا کہ لڑکی کو بچانے کے لیے متعلقہ ادارہ فوری متحرک ہو۔
وزارت سماجی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ’ویڈیو کی بنا پر کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا اورملوث افراد سے تفتیش کے بعد تفصیلات جاری کی جائیں گی‘۔
 

شیئر: