Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویزوں کے اہل کون سے پاکستانی بغیر انٹرویو امریکہ جا سکتے ہیں؟

سٹوڈنٹ، ایکسچینج، ورکنگ اور کمپنی ویزوں پر امریکہ جانے والوں کو انٹریوز سے استثنیٰ حاصل ہوگا (فوٹو:انسپلیش)
اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ سٹوڈنٹ، ایکسچینج، ورکنگ اور کمپنی ویزوں پر امریکہ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کو انٹرویوز سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
پاکستان میں امریکی سفارت خانے کے منگل کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ مسافروں کو انٹرویو سے استثنیٰ کا مقصد ویزوں کے حصول کو آسان بنانا اور اور وقت پر ان کے اجرا کو یقینی بنانا ہے۔
تاہم سفارت خانے کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکی قوانین کے تحت ویزوں کے اہل کچھ افراد کو ویزوں کی درخواست جمع کروانے کے بعد بھی انٹرویوز کے لیے امریکی سفارت خانے کے قونصلیٹ جنرل  بلایا جا سکتا ہے۔

شیئر: