Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

10ہزار کارکنوں کو برطرف کرنے کی خبر بے بنیاد ہے، بجلی کمپنی

ریاض: سعودی بجلی کمپنی نے اعلامیہ جاری کرکے کہا ہے کہ سوشل میڈیا میں پھیلائی جانے والی یہ خبر بے بنیاد ہے کہ بجلی کمپنی نے 10ہزار کارکنوں کو برطرف کردیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا میں پھیلائی جانے والی افواہوں پر یقین نہ کیا جائے۔ بجلی کمپنی وژن2030کی روح کے مطابق اپنی کارکردگی کو نہ صرف بہتر بنانے کی سعی کر رہی ہے بلکہ پیداوار میں اضافہ کر رہی ہے۔ بجلی کمپنی کی اسامیوں میں 90فیصد سعودی نوجوان ہیں۔ بجلی کمپنی سعودی نوجوانوں کو نہ صرف مواقع فراہم کر رہی ہے بلکہ سعودی نوجوانوں کی صلاحیت پر بھی یقین رکھتی ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: