Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکمانستان کے صدر کی سعودی عرب آمد

گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے ان کا خیر مقدم کیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف بدھ  کوعمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچے ہیں۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے ان کا خیر مقدم کیا۔
ترکمانستان میں سعودی عرب کے سفیر سعید بن سویعد الغامدی، مکہ مکرمہ پولیس کے ڈائریکٹر صالح الجابری، کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ڈائریکٹر عصام نور اور مکہ ریکن میں رائل پروٹوکول آفس کے ڈائریکٹر احمد عبداللہ بن ظافر بھی موجود تھے۔

شیئر: