Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزارت ماحولیات و زراعت کے لیے ای ایگریکلچر ایوارڈ

رواں سال وزارت ماحولیات و زراعت کو  ملنے والا یہ دوسرا بڑا ایوارڈ ہے۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب کی وزارت ماحولیات، پانی و زراعت کو نامہ پورٹل کی جانب سے فراہم کردہ خدمات کے اعتراف میں انفارمیشن سوسائٹی فورم کے 2022 کے ای ایگریکلچر اور ای سروس کے لیے عالمی اعزاز سے نوازا گیا۔
عرب نیوز کے مطابق وزارت ماحولیات نے یہ ایوارڈ جنیوا میں بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین کے ہیڈکوارٹر میں حاصل کیا ہے۔
 
مملکت کے نائب وزیر برائے ماحولیات، پانی وزراعت منصور المشیطی نے بتایا ہےکہ یہ ایوارڈ  کئی ایک عوامل پر مبنی تھا۔
اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف جن میں تکنیکی تقاضے اور معیار کے مطابق ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی تعمیر اور جدید ڈیجیٹل زرعی ٹیکنالوجی کا استعمال شامل تھا۔
انہوں نے زراعت سمیت متعدد شعبوں میں ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور دیا کیونکہ اس عمل سے کارکردگی کی نگرانی بھی بہتر کی جا سکتی ہے۔
وزارت بیرونی سٹیک ہولڈرز کو معلومات تک آسان رسائی فراہم کرتی ہے جس سے وزارت اپنی خدمات کو بہتر بناسکتی ہے۔

گذشتہ چار برسوں میں ڈیجیٹل ایگریکلچر میں پوزیشن بہتر ہوئی ہے۔ فوٹو عرب نیوز

منصور المشیطی نے یہ بھی کہا کہ یہ ایوارڈ وزارت کی تمام خدمات میں ڈیجیٹل تبدیلی اور سائنسی تحقیق، ترقی اور اختراع کے استعمال کے لیے سعودی قیادت کی حمایت کی عکاسی کرتا ہے۔
اس ایوارڈ سے سعودی وژن 2030 کی ترقی اور تنوع کے ایجنڈے کے کئی مقاصد حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
واضح رہے کہ رواں سال وزارت ماحولیات و زراعت کو  ملنے والا یہ دوسرا بڑا ایوارڈ ہے۔
وزارت نے گذشتہ چار برسوں میں ای گورنمنٹ، ڈیجیٹل ایگریکلچر اور ای ایپلی کیشنز کے میدانوں میں اپنی پوزیشن بہتر کی ہے۔
 

شیئر: