عالمی رہنماوں کی جانب سے سعودی عرب کے گرین انیشیٹو کا خیرمقدم
اتوار 24 اکتوبر 2021 22:14
2060 تک کاربن کے زیرو اخراج کا ہدف ایک بڑا قدم ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے شروع کیے گئے سعودی گرین انیشیٹیو کا عالمی رہنماؤں اور معروف ماحولیاتی ماہرین نے وسیع پیمانے پر خیر مقدم کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی گرین انیشیٹیو کا مقصد 2030 تک سالانہ 278 ملین ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو ختم کرنا ہے جو پچھلے ہدف 130 ملین ٹن سے زیادہ ہے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی گرین انیشیٹیو کی اس عرصے میں 700 بلین ریال کی سرمایہ کاری شامل ہو گی۔
ایک ویڈیو پیغام میں برطانوی شہزادہ چارلس نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی بہت بڑی پیش رفت دیکھی ہے جو سعودی اور مشرق وسطیٰ گرین انیشیٹیوز کو تیز کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’اب ہمارے پاس موسمیاتی تبدیلی کی کارروائی کو تیز کرنے کے موقع کی خطرناک حد تک تنگ کھڑکی ہے۔‘
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ٹویٹ کیا ’سعودی عرب کا 2060 تک کاربن کے زیرو اخراج کا ہدف تک پہنچنے کا تاریخی وعدہ ایک بڑا قدم ہے۔‘
ڈبلیو ڈبلیو ایف انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر جنرل مارکو لیمبرٹینی نے فطرت کے عالمی مقصد پر متفق ہونے کی ضرورت پر زور دیا کیونکہ ’ہمارے پاس آب و ہوا ہے ہمیں خالص مثبت حیاتیاتی تنوع کے بارے میں بات کرنے کی ضرورت ہے۔‘
اقوام متحدہ کے سی ای او اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر سندا اوجیمبو نے کہا کہ ’جی 20 ممالک میں صرف 20 فیصد کمپنیاں آب و ہوا کے اہداف رکھتی ہیں۔‘
مصر کے پٹرولیم اور معدنی وسائل کے وزیر طارق المولا نے کہا کہ ’ہم سب کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔‘
امریکی ایلچی جان کیری پیر کو ریاض میں مشرق وسطیٰ کے وسیع گرین سمٹ میں شرکت کرنے والے ہیں۔
پاکستان کے وزیر اعظم آفس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے شروع کیا گیا انیشیٹیو مشرق وسطیٰ کےعلاقے میں اپنی نوعیت کی پہلی سربراہی کانفرنس ہے۔