Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولید بن طلال بدستور امیر ترین لوگوں میں سر فہرست

واشنگٹن۔۔۔۔سعودی عرب کے شہزادہ ولید بن طلال عرب دنیا کے بدستور امیرترین لوگوں میں سرفہرست ہیں۔ان کی آمدنی 18.7بلین ڈالر بتائی جاتی ہے۔پچھلے سال کی نسبت اس میں 1.4بلین ڈالر اضافہ ہوا۔ فاربس مڈل ایسٹ کی فہرست کے مطابق دوسرے نمبر پر متحدہ عرب امارات کے ماجد الفتیم ہی ںجن کی دولت کا اندازہ 10.6بلین ڈالر لگایا گیا ہے ۔ وہ پہلی مرتبہ اس پوزیشن پر پہنچے ہیں۔ان کے بعد سعودی عرب کے محمد العمودی ہیں ،ان کی دولت کا اندازہ8.1بلین ڈالر لگایا گیا ہے۔اس سال فاربس کی فہرست میں شامل ہونیوالے 2نئے امیر ترین لوگ تھے۔ قطر کے سابق وزیر اعظم حمد بن جاسم بن جابر الثانی کی دولت کا اندازہ 1.3بلین ڈالر ہے۔ڈیوچے بینک میں ان کے 3فیصدکے حصص ہیں۔دوسرے نئے شخص سعودی اسٹاک مارکیٹ میں سب سے بڑی سرمایہ کاری کرنیوالوں میں سے ایک محمد صرافی کی دولت کا اندازہ 1بلین ڈالر ہے۔ان کے ریئل اسٹیٹ کمپنی طیبہ ہولڈنگ اور مکہ کنسٹرکشن اینڈ ڈیولپمنٹ کمپنی میں بھی شیئر ہیں۔فہرست میں ہند نژاد عمانی بزنس مین پی این سی مینن شامل ہیں ان کا تعلق کیرلا کے شہر تھریشرسے ہے۔ میگزین نے ان کی رینکنگ نہیں بتائی۔

شیئر: