Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ اختلافات اور تنازعات ختم کرانے میں او آئی سی کا موثر کردار‘

اتوار کو جدہ میں اتوار کو دو روزہ کانفرنس کا آغاز ہوا ہے( فوٹو ایس پی اے)
اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی )  کے زیر اہتمام  اتوار کو جدہ میں اتوار کو دو روزہ کانفرنس کا آغاز ہوا ہے۔ اس کا عنوان ’تجربات اور نئے افق’ ہے۔ سعودی دفتر خارجہ کانفرنس کی میزبانی کررہا ہے۔  
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی نے افتتاحی خطاب میں  وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی جانب سے شرکا کو خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔ 
انجینیئر ولید الخریجی نے کہا کہ ’ کانفرنس اختلافات طے کرانے اور تنازعات ختم کرانے کے سلسلے میں او آئی سی کے موثر کردار کا ثبوت ہے‘۔

 سعودی دفتر خارجہ کانفرنس کی میزبانی کررہا ہے(فوٹو ایس پی اے)

انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب کا اس حوالے سے کلیدی کردار ہے۔ مملکت نے متعدد مسلم ملکوں میں ثالثی کے ذریعے تنازعات ختم کرائے ہیں‘۔ 
 شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اس حوالے سے قائدانہ کردارادا کررہے ہیں۔ 
او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے اپنے خطاب میں کانفرنس کی میزبانی پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔
 سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہ نے کہا کہ’ دنیا بھر میں 60 فیصد تنازعات او آئی سی کے رکن ملکوں میں ہورہے ہیں‘۔ 

سیکریٹری جنرل نے کانفرنس کی میزبانی پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا(فوٹو ایس پی اے)

انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب او آئی سی کے رکن ملکوں کے درمیان تنازعات طے کرانے کے لیے ثالث کا کردار ادا کرتا رہا ہے ۔ یہ کانفرنس بھی تنازعات کے تصفیے میں ثالثی کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے منعقد کی گئی ہے‘۔ 
او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ کانفرنس ایک نازک وقت میں ہورہی ہے۔ پوری دنیا کو بحرانوں کے حل کے لیے مذاکرات، مکالمے اور ثالثی کی ضرورت ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ او آئی سی کا منشور انصاف، احترام باہمی، حسن ہمسائیگی کی بنیادوں پر رکن ملکوں کے تعلقات مضبوط بنانے کی روشنی دیتا ہے۔

شیئر: