Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیرلہ میں مسلم لیگ کے امیدوار کی کامیابی

نئی دہلی ...جنوبی ریاست کیرلہ کے مسلم اکثریتی پارلیمانی حلقے ملاپورم میں مسلم لیگ کو شاندار کامیابی ملی ہے ۔اس نے اپنی اس پارلیمانی سیٹ پر دوبارہ قبضہ کر لیا ۔ سابق وزیرمملکت برائے امور خارجہ اور مسلم لیگ کے سربراہ ای احمد کے انتقال کے بعد یہ نشست خالی ہو گئی تھی جس پر ضمنی انتخابات کیلئے ووٹ ڈالے گئے۔ مسلم لیگ کے امیدوار پی کے کنہالی کٹی نے ضمنی الیکشن میں ایک لاکھ 71ہزار سے زائد ووٹ حاصل کئے تا ہم وہ مرحوم ای احمد کے شاندار ریکارڈ ایک لاکھ 94ہزار ووٹ کو توڑنے میں ناکام رہے۔ کنہالی کٹی نے ریاست کی حکمراں جماعت مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی کے امیدوار ایم بی فضل کو زبردست شکست دی ۔اس طرح سیٹ پر پارٹی کا قبضہ برقرار رکھا ہے۔ اس حلقہ سے بی جے پی نے بھی اپنا امیدوار سری پرکاش کو بنایا تھا جنہیں تیسری پوزیشن حاصل ہوئی۔ انہیں 65ہزار 662ووٹ ملے ۔ اس حلقہ میں یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ اور لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ دونوں نے انتخابی مہم کے دوران بی جے پی پر سخت حملے کئے تھے ۔بیف پر پابندی نیز گاو رکشکوں کی غیر قانونی سرگرمیوں کو ہدف تنقید بنایا تھا۔ واضح رہے کہ ملاپورم میں مسلمانوں کی تعداد 65فیصد ، ہندووں کی 30فیصد اور عیسائیوں کی 5فیصد ہے۔

 

شیئر: