Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد حارث کا ون ڈے ڈیبیو، ’اس کی لاج رکھنا‘

محمد حارث کی پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی کی بدولت انہیں پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ (فوٹو: پی ایس ایل)
اپنے ملک کے لیے کھیلنے کا اعزاز نصیب سے ملتا ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی باہمی سیریز میں بیٹر محمد حارث کا یہ خواب پورا ہو گیا ہے۔
بدھ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے پہلے ون ڈے میچ سے پہلے محمد حارث کو ون ڈے کیپ دینے کی تقریب ہوئی جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے ان کو کیپ دی۔
اس تقریب کی سب سے خاص بات محمد حارث کے لیے محمد رضوان کے ’اس کی لاج رکھنا، اس کی عزت رکھنا‘ جیسے خوبصورت جملے تھے۔

محمد رضوان کی اس ہدایت بھری نصیحت کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کافی سہرایا جا رہا ہے۔
سید زین عباس کہتے ہیں ’سونے کے دل والے بندے کے سونے جیسے الفاظ۔‘
معصومہ کہتی ہیں ’حارث بھائی آپ کو مبارک ہو۔ آپ خوش قسمت ہو کہ آپ کو ون ڈے کیپ محمد رضوان سے ملی ہے۔ پیارے رضوان اللہ تعالیٰ آپ کا حامی و ناصر ہو۔‘

سدرش خان نے ٹویٹ کیا ’رضوان اور رضوان پرو میکس۔‘
جبکہ ایک صارف نے محمد رضوان کو ’سپر مین‘ کہا۔

واضح رہے محمد حارث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دریافت ہیں۔ وہ 2021 میں کراچی کنگز کی طرف سے کھیلنے کے بعد 2022 میں پشاور زلمی کی طرف سے کھیلے تھے۔ ان کی عمدہ کارکردگی کی بدولت انہیں پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

شیئر: