Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کون سا پاکستانی کرکٹر سوشل میڈیا پر زیادہ مقبول ہے؟

پاکستانی کرکٹر کی اکثریت فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر فعال ہے (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
سوشل ٹائم لائنز پر فعال رہنے والے سبھی افراد جہاں اپنی اپ ڈیٹس شیئر کرتے ہیں وہیں مختلف شعبہ ہائے زندگی خصوصا کھیلوں سے تعلق رکھنے والوں کو بھی اہمیت دیتے ہیں۔
شاید یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر موجود پاکستانی کرکٹرز کے اکاؤنٹس کے فالوورز کی تعداد دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہوتی ہے۔
سوشل میڈیا پر فعال پاکستانی کرکٹرز کے اکاؤنٹس کا جائزہ لینے سے واضح ہوتا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اپنے ہم عصر دیگر کھلاڑیوں سے کہیں آگے ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی کرکٹر شعیب ملک 3.4 ملین فالوورز کے ساتھ  آگے ہیں جب کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے 3.3 ملین فالوورز ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد 2.1 ملین فالوورز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ جب کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے مستقل رکن اظہر علی کے دو ملین فالوورز ہیں۔
فاسٹ بولر حسن علی 1.8 ملین فالورز کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ جب کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان ایک ملین فالوررز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔
فخر زمان، سپیڈ سٹار شاہین شاہ آفریدی اور وکٹ کیپر محمد رضوان کے نو، نو لاکھ فالوورز ہیں۔

شعیب ملک سوشل میڈیا پر ایکٹو پاکستانی کرکٹرز میں شامل ہیں (فائل فوٹو: شعیب ملک ٹوئٹر)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بھی بابراعظم سب سے آگے ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کے یہاں 2.1 ملین فالوورز ہیں جب کہ شعیب ملک 1.7 ملین کے ساتھ فہرست میں موجود ہیں۔۔
فاسٹ بولر حسن علی ہیں کے 8 لاکھ 42 ہزار، شاہین شاہ آفریدی 8 لاکھ 29 ہزار جبکہ شاداب خان کے 7 لاکھ 49 ہزار فالوورز ہیں۔
فخر زمان اور محمد رضوان انسٹاگرام پر تین، تین لاکھ فالوورز رکھتے ہیں۔
ٹوئٹر اور انسٹاگرام کی طرح پاکستانی کرکٹرز فیس بک پر بھی موجود ہیں۔

پاکستان کی موجودہ ٹیم کے تقریبا سبھی کھلاڑی سوشل پلیٹ فارمز پر فعال ہیں (فائل فوٹو: آئی سی سی)

فیس بک پر بھی کپتان بابر اعظم کے 3.8 ملین فالوورز ہیں جب کہ شعیب ملک کے فالوورز کی تعداد 34 لاکھ ہے۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی 2.9 ملین جبکہ نائب کپتان شاداب خان کے 2.2 ملین فالوررز ہیں۔
حسن علی کے 1.7 ملین جبکہ فخر زمان کے 1.5 ملین فالوورز پیں۔
پاکستان کی موجودہ کرکٹ ٹیم کے تقریبا سبھی کھلاڑی سوشل پلیٹ فارمز پر فعال ہیں۔ یہاں رہتے ہوئے قومی کرکٹرز نہ صرف اپنے کھیل سے متعلق سرگرمیاں اپ ڈیٹ کرتے ہیں بلکہ فیملی یا احباب کے ساتھ گزارے جانے والے وقت سے متعلق تصاویر اور دیگر مواد بھی شیئر کرتے ہیں۔
کرکٹ سے ہٹ کر مواد شیئر کرنے والے کرکٹرز کی درجہ بندی کی جائے تو موجودہ ٹیم میں سے شعیب ملک، امام الحق اور فاسٹ بولر شاہنواز دھانی باقیوں سے نمایاں نظر آتے ہیں۔

تینوں کرکٹرز وقتا وقتا دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نمایاں افراد اور اپنی فیملی لائف کو نسبتا زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔

شیئر: