Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایجنسی کی جانب سے لبنان میں یومیہ دس ہزار خاندانوں میں روٹیاں تقسیم

شاہ سلمان مرکز نے الامل فلاحی بیکری کھولی ہوئی ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے تحت شمالی لبنان میں الامل فلاحی بیکری منصوبہ جاری ہے۔ اس کے تحت ضرورت مند خاندانوں کو روزانہ کی بنیاد پر مفت روٹی تقسیم کی جارہی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز نے لبنان کی عکار کمشنری اور المنیہ ڈسٹرکٹ میں الامل فلاحی بیکری کھولی ہوئی ہے۔

کھانے پینے کی بنیادی اشیا مستقل بنیادوں پر فراہم کی جارہی ہیں(فوٹو ایس پی اے)

شمالی لبنان میں سکونت پذیر شامی، لبنانی اور فلسطینی باشندوں کو روزانہ فی خاندان روٹیوں کے دو پیکٹ فراہم کیے جارہے ہیں۔ یومیہ دس ہزار خاندانوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔
شاہ سلمان مرکز نے یہ پروگرام نادار خاندانوں کے معاشی حالات بہتر بنانے کی غرض سے شروع کیا ہے۔ کھانے پینے کی بنیادی اشیا نادارخاندانوں کو مستقل بنیادوں پر فراہم کی جارہی ہیں۔ 

شیئر: