Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور چینی وزراء کا  دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال

ملاقات میں دفاعی اور عسکری شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع برائے انتظامی امور ڈاکٹر خالد بن حسین البیاری نے گذشتہ روز سنیچر کو چین کے سٹیٹ کونسلر اور وزیر برائے قومی دفاع جنرل وای فینگے سے ملاقات کی۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ ملاقات سنگاپور میں 19ویں شنگری- لا  ڈائیلاگ سیکیورٹی سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

اجلاس میں30 سے ​​زائد ممالک کےعسکری تجزیہ کاروں نے شرکت کی ہے۔ فوٹو ٹوئٹر

ڈاکٹر خالد بن حسین البیاری اس سربراہی اجلاس میں مملکت کے وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور عسکری شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سیکیورٹی سربراہی اجلاس میں دفاع، داخلہ اور خارجہ کے وزراء کے ساتھ ساتھ 30 سے ​​زائد ممالک کے اعلیٰ سرکاری حکام، عسکری تجزیہ کار اورسفارتی و سیکیورٹی میدانوں کے فیصلہ ساز شرکت کر رہے ہیں۔
انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار سٹریٹیجک سٹڈیز کے زیر اہتمام ہونے والے اس اجلاس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال، دفاع میں تعاون اور تبادلے اور ایشیا اور بحرالکاہل میں سیکیورٹی پارٹنرشپ کو بڑھانے سمیت کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
 

شیئر: