Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منگل کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قیمت

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 204.5 اور قیمت فروخت 206.5 روپے ہے۔ (تصویر: ایس بی پی)
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 30 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 203.86 سے بڑھ کر 205.16 روپے ہوگئی ہے۔
پاکستان کے مرکزی بینک کے مطابق منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر 54.68، اماراتی درہم 55.85، کویتی دینار 668.35، عمانی ریال 532.88، بحرینی دینار 544.27 اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر 249.82 روپے رہی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 204.5 اور قیمت فروخت 206.5 روپے جبکہ سعودی ریال کی قیمت خرید 54 اور قیمت فروخت 54.7 روپے رہی۔ اماراتی درہم کی قیمت خرید 56 اور قیمت فروخت 56.7 جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 252 اور قیمت فروخت 254.5 روپے رہی۔

شیئر: